the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
پاک نژاد برطانوی ڈاکٹر صالحہ احمد نے دو ہزار سترہ کا 'ماسٹرشیف' مقابلہ جیت کر نئی چیمپئن بن گئی ہیں۔ انتیس سالہ صالحہ نے اپنے دو حریفوں کو شکست دے کر یہ خطاب حاصل کیا ہے۔ اس موقع پر جج جان ٹروڈ نے صالحہ کو ایوارڈ دیتے ہوئے انہیں فاتح قرار دیا۔ پاکستانی اور کشمیری ڈشیز سے شروع کرنے والی صالحہ نے کھانا بنانے کے لئے اپنے خاندان کو اس کا کریڈٹ دیا۔

دی نیوز انٹرنیشنل کی رپورٹ کے مطابق، صالحہ احمد نے اپنے ڈشیز سے شو کے ججوں کو متاثر کرتے ہوئے دو حریفوں کو شکست دی اور دنیا بھر میں شہ سرخیوں میں آ گئیں۔



ریکارڈ چھ ملین ناظرین نے صالحہ کو یہ خطاب حاصل کرتے دیکھا۔ انہوں نے میوزک ٹیچر گیونا ریان اور ڈی جے اسٹیو کو شکست دی۔ انہیں اعلیٰ درجہ کا شیف سمجھا جاتا ہے۔

جیو نیوز کے ساتھ ایک انٹرویو میں صالحہ نے اپنے خاندان کو کھانا پکانے کی مہارت کا کریڈٹ دیا۔ صالحہ نے اسی کے ساتھ خصوصی طور پر اپنے ڈاکٹر شوہر عثمان احمد کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس مقابلہ آرائی میں شرکت کے لئے ان کی حوصلہ افزائی کی۔ اس جیت پر صالحہ نے کہا، میں اب بیحد خوشی محسوس کر رہی ہوں، میں واقعی میں یقین نہیں کر سکتی کہ یہ سچ ہے۔ مجھے بہت خوشی ہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.